مصباح الحق نے محمد اصغر کے روشن مستقبل کی نوید سنادی

اصغر انتہائی جارح مزاج بیٹسمینوں کے مقابل بھی ذرا گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوتے،مصباح الحق


Sports Desk January 02, 2017
اصغر انتہائی جارح مزاج بیٹسمینوں کے مقابل بھی ذرا گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوتے،مصباح الحق ۔ فوٹوفائل

مصباح الحق نے محمد اصغر کے روشن مستقبل کی نوید سنادی ہے۔

سڈنی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ اسپنر کو پی ایس ایل میں بولنگ کرتے دیکھا ہے، میں ان کی صلاحیتوں سے بڑا متاثر ہوا، نوجوان ہونے کے باوجود ٹمپرامنٹ اچھا اور وہ دباؤ برداشت کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، اصغر انتہائی جارح مزاج بیٹسمینوں کے مقابل بھی ذرا گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوئے، سڈنی میں نیٹ کے دوران بولنگ کرتے ہوئے اسپن کو بہترین کھیلنے کی شہرت رکھنے والے ساتھی کرکٹرز بھی ان کی صلاحیتوں کے معترف نظر آئے۔