قومی کرکٹرز نے نئے سال کا جشن مصباح الحق کے کمرے میں منایا

نئے سال میں نئے عزم کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے سیریز کا فتح پر اختتام کرینگے،مصباح الحق


Sports Desk January 02, 2017
نئے سال میں نئے عزم کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے سیریز کا فتح پر اختتام کرینگے،مصباح الحق فوٹو : بشکریہ فیس بک

آسٹریلیا میں موجود قومی کرکٹرز نے نئے سال کا جشن مصباح الحق کے کمرے میں منایا۔

میڈیا سے بات چیت میں ایک سوال پر کپتان نے بتایا کہ میرے ہوٹل روم سے مشہور سیاحتی مرکز سڈنی ہاربرکا بہترین نظارہ ممکن تھا، اس لیے زیادہ کرکٹرز اپنے اہل خانہ کے ساتھ وہیں جمع ہوگئے، پہلے 9 بعد ازاں 12 بجے نیا سال شروع ہونے پر آتش بازی کا نظارہ کیا، اس دوران گپ شپ جاری رہی، ڈنر بھی کیا، بچے خاص طور پر لطف اندوز ہوئے، انھوں نے کہا کہ تمام سب کھلاڑی تازہ دم ہوگئے، نئے سال میں نئے عزم کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے سیریز کا فتح پر اختتام کرینگے۔