سڈنی ٹیسٹ پانچوں دن بار بار بارش کی مداخلت کا خدشہ موجود رہے گا

میچ کے پانچوں روز موسم کی خرابی کھیل میں بار بار رخنہ ڈال سکتی ہے، محکمہ موسمیات


Sports Desk January 03, 2017
میچ کے پانچوں روز موسم کی خرابی کھیل میں بار بار رخنہ ڈال سکتی ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

سڈنی ٹیسٹ میں بھی بار بار بارش کی مداخلت کا خدشہ موجود رہے گا۔

پیر کو سارا دن بوندا باندی کے بعد رات کو تیز بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق میچ کے پانچوں روز موسم کی خرابی کھیل میں بار بار رخنہ ڈال سکتی ہے۔

گزشتہ سال آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے میچ میں بھی بارش کی وجہ سے چوتھے اور پانچویں روزایک بھی گیند نہیں پھینکی جاسکی تھی، کیوریٹر ٹام پارکر نے کہاکہ برسبین کی پچ روایتی طور پر اسپن کیلیے سازگار ہوتی ہے، توقع کرتے ہیں کہ موسم ہمیں اور شائقین کو کھیل سے لطف اندوز ہونے کا موقع دے گا، فی الحال اس حوالے سے اچھی اطلاعات نہیں ہیں۔