فلم انڈسٹری نئے سال میں ایک نئے عزم کے ساتھ نظر آئے گیسنگیتا

فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد اس بات کو شدت سے محسوس کرتے ہیں کہ فلم کی بحالی اس وقت سب سے اہم ایشو ہے۔


Cultural Reporter December 29, 2012
آنے والا سال پاکستان کی فلم انڈسٹری کے لیے ایک بہترین سال ثابت ہوگا، سنگیتا فوٹو: فائل

KARACHI: فلم انڈسٹری کی معروف ہدایت کارہ سنگیتا نے کہا اب یہ سوال ہر تقریب مین کیا جاتا ہے کہ پاکستانی فلموں کا کیا ہوگا۔

یہ سوال وہ لوگ کرتے ہیں جو فلموں سے دلچسپی رکھتے ہیں لیکن یہ بات خوش آیند ہے کہ آنے والا سال پاکستان کی فلم انڈسٹری کے لیے ایک بہترین سال ثابت ہوگا، گزشتہ چھ ماہ سے ہم اس بات کی کوشش کررہے ہیں کہ ہم سب ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوجائیں اب کسی حد تک ہم اس کوشش میں کامیاب ہوچکے ہیں کوئی ایسا لائحہ عمل تیار کررہے ہیں کہ دم توڑتی ہوئی انڈسٹری کو سہارا مل سکے۔

یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ فلم کے فنکار اگر ٹیلی ویژن پر کام کررہے ہیں تو یہ ان کی مجبوری ہے کیونکہ فنکار کسی بھی شعبہ میں کام کرکے اپنی روح کو تسکین پہنچا سکتا ہے،اس مالی ضروریات بھی ہیں، فلم کی اہمیت ہمیشہ رہی ہے اور رہے گی فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد اس بات کو شدت سے محسوس کرتے ہیں کہ فلم کی بحالی اس وقت سب سے اہم ایشو ہے۔

مقبول خبریں