آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریزکیلیے رواں  برس دورۂ بنگلہ دیش کا عندیہ دے دیا

کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل بنگلہ دیش کی صورتحال پر نظر رکھیں گے, چیف ایگزیکٹیو


Sports Desk January 04, 2017
کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل بنگلہ دیش کی صورتحال پر نظر رکھیں گے, چیف ایگزیکٹیو ۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: آسٹریلیا نے رواں برس ہی 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلیے بنگلہ دیش کا دورہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو جیمز سدرلینڈ نے کہاکہ وہاں پر صورتحال کافی بہتر ہوئی ہے، گزشتہ سال کے آخر میں انگلینڈ کی ٹیم وہاں پر کھیلی ، ہم نے دیکھا کہ وہاں مہمان ٹیم کو سخت سیکیورٹی فراہم کی گئی، ہم نے اپنے سیکیورٹی سربراہ سین کارول کو بھی تب وہاں بھیجا تھا ہمیں ان کے سسٹم پر تھوڑا اعتماد ہوا ہے، مگر آنے والے وقت میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، ہم کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل بنگلہ دیش کی صورتحال پر نظر رکھیں گے۔