خاتون کو ہراساں کرنےکامعاملہبھارتی ہاکی پلیئرکیخلاف جلد سماعت ہوگی

عدالت نے سردار سنگھ کی اپیل رد کرتے ہوئے مقدمے کی کارروائی شروع کرنے کے احکامات دے دیے۔


Sports Desk January 07, 2017
عدالت نے سردار سنگھ کی اپیل رد کرتے ہوئے مقدمے کی کارروائی شروع کرنے کے احکامات دے دیے ۔ فوٹو فائل

ISLAMABAD: بھارتی ہاکی اسٹار سردار سنگھ کیخلاف سابقہ برطانوی گرل فرینڈ کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کیخلاف مقدمے کی سماعت آئندہ ماہ شروع ہوگی۔

بھارتی ہاکی پلیئر سردار سنگھ کیخلاف مقدمے کی سماعت کا اعلان دہلی ہائیکورٹ نے کیا، عدالت نے عبوری حکم میں تصدیق کی ہے کہ سابق بھارتی کپتان کیخلاف کرمنل مقدمے کی سماعت 2 فروری سے شروع ہوگی، سردار سنگھ کیخلاف مقدمہ دائر کرنے والی سابق برطانوی ہاکی پلیئر ایشپال کور بھوگل ہیں، عدالت نے سردار سنگھ کی اپیل رد کرتے ہوئے مقدمے کی کارروائی شروع کرنے کے احکامات دے دیے، برطانوی خاتون نے پولیس کی جانب سے اس مقدمے میں مزید کوئی ایکشن نہ لیے جانے پر عدالت سے رابطہ کیا تھا، انھوں نے سردار سنگھ پر جان سے مارنے کی کوشش کرنے کا الزام بھی عائد کررکھا ہے۔