ایڈیشنل سیشن جج کے گھر میں تشدد کا نشانہ بننے والی طیبہ کوبازیاب کرالیا گیا

ویب ڈیسک  اتوار 8 جنوری 2017
طیبہ پر تشدد کی خبریں میڈیا پر آنے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے واقعے کا ازخود نوٹس لیا تھا۔ فوٹو: فائل

طیبہ پر تشدد کی خبریں میڈیا پر آنے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے واقعے کا ازخود نوٹس لیا تھا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ایڈیشنل سیشن جج کے گھر میں تشدد کا نشانہ بننے والی کم سن ملازمہ طیبہ کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بازیاب کرالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج کے گھرمیں تشدد کا نشانہ بننے والی کم سن ملازمہ طیبہ کو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کے دوران اسلام آباد کے مضافاتی علاقے سے بازیاب کرالیا جب کہ طیبہ اس وقت پولیس کے تحویل میں ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پولیس نے بچی کی مبینہ پھوپھی کوحراست میں لے لیا

کمسن ملازمہ طیبہ پر تشدد کی خبریں میڈیا پر آنے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے واقعے کا ازخود نوٹس لیا تھا جس کے بعد سے طیبہ لاپتہ تھی تاہم پولیس بچی اور اس کے والدین کی تلاش کے لئے چھاپے ماررہی تھی جب کہ پولیس نے طیبہ کی پھوپھی کوگرفتارکرکے تفتیش شروع کردی تھی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : دادی نے اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا

واضح رہے کہ چند روز قبل ایڈیشنل سیشن جج کے گھر میں کام کرنے والی بچی طیبہ پر تشدد کیس سامنے آیا تھا جب کہ میڈیکل رپورٹ میں بچی پر تشدد کے واضح  ثبوت سامنے آئے تھے جس کے بعد جج اور ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔