مورگن دورہ بنگلہ دیش کا سیکیورٹی خدشات پر بائیکاٹ کرنے پر بدستورمطمئن

مجھے اپنے اس فیصلے پر کوئی بھی افسوس نہیں ہے،ایون مورگن


Sports Desk January 09, 2017
مجھے اپنے اس فیصلے پر کوئی بھی افسوس نہیں ہے،ایون مورگن ۔ فوٹو: فائل

KARACHI: انگلش کپتان ایون مورگن کو دورہ بنگلہ دیش کا سیکیورٹی خدشات پر بائیکاٹ کرنے کے اپنے فیصلے پر کوئی افسوس نہیں ہے۔

ایون مورگن کی جگہ تین ون ڈے میچز میں جوز بٹلر نے انگلینڈ کی قیادت کا اعزاز پایا تھا،اب بھارت میں ٹیم ایک بار پھر مورگن کی قیادت میں کھیلے گی۔ انھوں نے کہا کہ مجھے اپنے اس فیصلے پر کوئی بھی افسوس نہیں ہے، میں نے قدم تمام ممکنہ نتائج کا اچھی طرح جائزہ لینے کے بعد ہی اٹھایا تھا میں نے وہ فیصلہ کیا جس کو میں بہتر سمجھتا تھا۔