کوئی مائی کا لال پاکستان یا سندھ کے ٹکڑے نہیں کر سکتا نثار کھوڑو

قوم پرست جمہوریت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، پی پی نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے


Nama Nigar December 30, 2012
نثار کھوڑو نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بنانا عدالت کا کام نہیں اسے صرف حکومتیں ہی بناسکتی ہیں۔ فوٹو: فائل

کالا باغ ڈیم صرف شوشہ ہے۔ ڈیم بنانا عدالتوں کا کام نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو نے چلیا کے نزدیک روٹری کلب کی جانب سے متاثرین کو دیے جانے والے گھروں کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہی۔انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے غریبوں کی بھلائی کے لیے بہت ساری اسکیمیں دیں۔ جمہوری حکومت ہے جو عوام کے مینڈیٹ سے اپنی 5 سالہ مدت پوری کرنے والی ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی عوام کا ساتھ رہا تو پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

1

قوم پرست پارٹیاں مشرف کے دور میں نہیں اٹھیں اب عوامی حکومت کے پیچھے لگی ہوئی ہیں اور جمہوریت کو نقصان پہنچانا چاہ رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گرد صرف کراچی میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے عوام کو نقصان پہنچارہے ہیں۔ کوئی مائی کا لال سندھ، پاکستان کے ٹکڑے نہیں کرسکتا، طاہر القادری اپنے ملک جائیں یہاں کے عوام کی زندگی تباہ نہ کریں۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بنانا عدالت کا کام نہیں اسے صرف حکومتیں ہی بناسکتی ہیں۔ جس طرح اس پروگرام میں تلاوت کے بعد قومی ترانہ ہوا اسی طرح اسمبلی میں بھی تلاوت کے بعد قومی ترانے کے لیے کوشش کرونگا۔ واضح رہے کہ روٹری کلب اور ہینڈز پاکستان کی جانب سے چلیا کے نزدیک گائوں میر محمد جاکھرو میں 150 گھر تعمیر کیے جارہے ہیں جن میں سے2 گھروں کی چابیاں اسپیکر نے طیب جاکھرو اور غلام حسین جاکھرو کو دیں تقریب سے فیصل ستار، ایڈیشنل کمشنر انور پہنور اور دیگر نے خطاب کیا۔

مقبول خبریں