سانگھڑ میں بد امنی کیخلاف تاجر سڑکوں پر آگئے تھانے کا گھیراؤ

پولیس کیخلاف نعرے، دن دہاڑے لوٹ مار کی وارداتوں کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ


Nama Nigar December 30, 2012
سانگھڑ میں چوری اور ڈکیتیوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف چیمبر آف کامرس کے رہنمائوں حاجی غفار قریشی، حاجی لالو قریشی کی قیادت میں تاجروں اور شہریوں نے تھانے کا گھیرائو کیا۔ فوٹو: فائل

MULTAN: سانگھڑشہر میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف شہریوں کا تھانے کا گھیرائو اور احتجاج، ایس ایچ او مظاہرہ ختم کرانے میں ناکام، ڈی ایس پی کی3 روز میں ملزمان گرفتار کرنے کی یقین دہانی، عدم گرفتاری پر تاجروں نے شٹر ڈائون ہڑتال کرنیکا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں چوری اور ڈکیتیوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف چیمبر آف کامرس کے رہنمائوں حاجی غفار قریشی، حاجی لالو قریشی کی قیادت میں تاجروں اور شہریوں نے تھانے کا گھیرائو کیا اور جرائم پر قابو نہ پانے پر پولیس کے خلاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر تاجر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ سانگھڑ میں لوٹ مارکی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے پہلے تو راتوں کو چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ہوتی تھیں مگر اب تو دن دہاڑے مسلح افراد دکانوں میں لوٹ مار کر رہے ہیں، چند روز کے دوران 10 سے زائد دکانوں میں ڈکیتیاں ہو چکی ہیں،۔

4

لیکن پولیس نے اب تک جرائم کی روک تھام کیلیے کوئی کارروائی نہیں کی، جس کے باعث وہ احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔ اس موقع پر تھانے کے عملے نے احتجاج ختم کرانیکی کوشش کی تاہم مظاہرین سراپا احتجاج بنے رہے ، بعد ازاں ڈی ایس پی سانگھڑ شریف شر نے 3 روز میں ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی جسکے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر 3 روز میں ملزمان کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی تو شہر بھر میں شٹر بند ہڑتال کی جائیگی۔

مقبول خبریں