بلدیہ عظمیٰ کے اسپتالوں میں ادویہ کا بحران شدت اختیار کر گیا

10ماہ سے فنڈز فراہم نہیںکیے گئے،تحقیقات کرائی جائے،ملازمین


Staff Reporter July 28, 2012
10ماہ سے فنڈز فراہم نہیںکیے گئے،تحقیقات کرائی جائے،ملازمین. فوٹو رائٹرز

بلدیہ عظمی کراچی کے ماتحت چلنے والے اسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں ادویات کا بحران شدت اختیار کرگیا ، ان اسپتالوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال کا 4ماہ کا فنڈ ای ڈی او ہیلتھ کراچی کی جانب سے بھی نہیں دیاگیا ،

تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی کے ماتحت چلنے والے اسپتالوں میں ادویات نا پید ہوگئیں ، اسپتالوں میںآنے والے مریضوں اور انتظامیہ میں ادویات نہ ملنے پر تلخ کلامی روزکا معمول بن گئیں ہیں،بلدیہ عظمی کے تحت چلنے والے اسپتالوں میںعباسی شہید اسپتال، سوبھراج اسپتال،رفیقی شہیداسپتال،گزدرآباد اسپتال، لیپروسی اسپتال منگھوپیر سمیت دیگر اسپتال اور میٹرنٹی ہومز شامل ہیں،

ذرائع نے بتایا کہ ان اسپتالوں میں رواں مالی سال کا فنڈ تا حال جبکہ گذشتہ سال کا4ماہ کا فنڈ اسپتالوں اور18ٹاونزکو بھی فراہم نہیںکیاگیا جس کی وجہ سے اسپتالوں میں ادویات نا پید ہوگئیں جبکہ روزمرہ اور معمولی نوعیت کے آپریشن بھی ملتوی کیے جارہے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے مالی بحران کے باعث اسپتالوں میں بھی روزمرہ کے کام بھی التوا کاشکارکردیے