گورنر اور وزیرخصوصی تعلیم کا معذوردانش کی امدادکا اعلان

عشرت العباد اورامتیاز شیخ نے روزنامہ ایکسپریس اورایکسپریس نیوزکی خبرپرنوٹس لیا


Staff Reporter July 28, 2012
عشرت العباد اورامتیاز شیخ نے روزنامہ ایکسپریس اورایکسپریس نیوزکی خبرپرنوٹس لیا (فوٹو ایکسپریس)

ایکسپریس نیوز پر نشر اور روزنامہ ایکسپریس میں شا ئع ہونے والی دونوں ہاتھوں سے محروم حوصلہ مند طالب علم دانش کی خبرکا گورنرڈاکٹر عشرت العباد خان اور صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن امتیاز شیخ نے نوٹس لیتے ہوئے طالب علم کے تعلیمی اخراجات اور مالی امداد کرنے کی یقین دہانی کرادی ،اس سلسلے میں مخیر افراد اور این جی اوز نے دانش کی والدہ سے رابطہ کیا ،

خداداد صلاحیتوںکا مالک دانش پیدائشی طور پر دونوں ہاتھوں سے محروم ہے جبکہ اس کا والد اس کی پیدائش کے کچھ عرصے بعد ہی ان کی والدہ کو چھوڑکرچلاگیا تھا ، نجی اسکول میں زیر تعلیم دانش نے مجبوری کو تعلیم پر حاوی نہیں آنے دیا، یہ با حوصلہ بچہ دونوں ہاتھ نہ ہونے کی بنا پرکھانے پینے کے لیے اپنے پیروںکا استعمال کرتا ہے اسی طرح وہ لکھنے کے لیے بھی پائوںکی انگلیوں میں پنسل پھنسا کر باآسانی لکھنے پر قدرت رکھتا ہے،

اسے تصاویر بھی بنانے کا شوق ہے جس کے لیے وہ مختلف کلرکی پنسل سے اپنے پائوں سے تصاویر بنالیتا ہے، دانش کی والدہ سلیمہ کپڑوں کی سلائی کرکے اس کے علاج اور تعلیمی اخراجات پورے کرتی ہیں، دانش انجینئر بن کر ملک وقوم کی خدمت کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔