مہندرا سنگھ دھونی سے ملنے کی خاطرپرستار10 فٹ اونچی جالی سے کود پڑا

شائق سیکیورٹی کو چکمہ دیتے ہوئے پچ پر پہنچا اوردھونی کے پائوں چھو لیے


Sports Desk January 11, 2017
مہندرا سنگھ دھونی سے ملنے کی خاطر پرستار10 فٹ اونچی جالی سے کود پڑا فوٹو: فائل

انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران بھارت اے کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے پاؤں چھونے کیلیے ایک شائق 10 فٹ اونچی جالیوں سے کود گیا۔

انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران بھارت اے کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے پاؤں چھونے کیلیے ایک شائق 10 فٹ اونچی جالیوں سے کود گیا، جس وقت مذکورہ شائق نے یہ حرکت کی تب دھونی وکٹ پراپنے ساتھی بیٹسمین پانڈیا سے بات کررہے تھے، شائق سیکیورٹی کو چکمہ دیتے ہوئے پچ پر پہنچا اور دھونی کے پائوں چھو لیے۔

سابق کپتان نے اس سے ہاتھ ملایا اور سیکیورٹی اہلکاروں کو اسے مارنے سے بھی منع کیا، بعد میں مذکورہ شائق کو وارننگ دیکرچھوڑ دیا گیا۔ برابورن اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ مفت تھا جبکہ بڑی تعداد میں کراؤڈ دھونی دھونی کے نعرے لگاتا رہا۔