انڈونیشیاسے تجارت34فیصدبڑھ گئیپاکستانی سفیر

2010 میںتجارت79کروڑ تھی،2011 میں 1ارب کروڑ14کروڑڈالر تک پہنچ گئی


APP July 28, 2012
2010 میںتجارت79کروڑ تھی،2011 میں 1ارب کروڑ14کروڑڈالر تک پہنچ گئی, وکی پیڈیا

پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دوطرفہ تجارت میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سال 2010 کے دوران دوطرفہ تجارت کا حجم 78 کروڑ70لاکھ ڈالر تھا جو 2011 میں بڑھ کر 1ارب14کروڑ 20لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔

انڈونیشیا میں پاکستان کے سفیر ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلیے دونوں ممالک کے کئی شعبوں میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں، چین اور بھارت کے بعد پاکستان انڈونیشن پام آئل کا تیسرا بڑا استعمال کنندہ ہے،تجارت کے فروغ کیلیے تاجر برادری کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔

ثناء اللہ خاں نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا ایک دوسرے کیلیے بہترین تجارتی منڈیاں ثابت ہو سکتے ہیں، انڈونیشی تاجر ایکسپو پاکستان میں شرکت کرینگے جس سے تجارتی تعلقات مضبوط ہونگے، تاجر برادری کے مابین آزاد رابطوں سے تجارت میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔