پشاورمیں سیکیورٹی فورسز کا کومبنگ آپریشن 58 مشتبہ افراد گرفتار

کومبنگ آپریشن کے دوران گرفتار کئے گئے افراد میں افغان باشندے بھی شامل ہیں، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک January 15, 2017
ملزمان سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور منشیات بھی برآمد کی گئی، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا گیا جس میں 58 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پشاورمیں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شاہین ٹاؤن، ورسک روڈ، دالازک، پکا غلام میں کومبنگ آپریشن کیا گیا، مشترکہ کومبنگ آپریشن میں 5 افغان باشندوں سمیت 58 مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا جب کہ ملزمان سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور منشیات برآمد کی گئی۔

مقبول خبریں