ترکی کا مال بردار طیارہ کرغزستان میں گر کر تباہ، 32 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  پير 16 جنوری 2017
ترکی کے تباہ شدہ طیارے کا ایک منظر۔ فوٹو: اے ایف پی

ترکی کے تباہ شدہ طیارے کا ایک منظر۔ فوٹو: اے ایف پی

بشکیک: ترکی کا مال بردار طیارہ کرغزستان میں گر کر تباہ ہونے سے عملے کے ارکان سمیت 32 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے مال بردار بوئنگ طیارے نے ہانگ کانگ سے براستہ استنبول مناس جانے کے لئے اڑان بھری تھی کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے 25 کلو میٹر شمال میں رہائش آبادی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں جہاز کے عملے سمیت 32 افراد ہلاک ہو گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مسافربردار طیارہ گر کر تباہ ہونے سے40 افراد ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ ابتدائی طور پر خراب موسم بتایا جا رہا ہے لیکن واقعہ کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔