وینس ولیمز نے سرینا کے منگیتراوہانیان کو سند قبولیت بخش دی

اسپورٹس ڈیسک  پير 16 جنوری 2017
مجھے اپنی چھوٹی بہن کے عقلمند ہونے پر مسرت ہے، وہ مجھ سے کہیں زیادہ سمجھدار ہے،وینس ولیمز . فوٹو فائل

مجھے اپنی چھوٹی بہن کے عقلمند ہونے پر مسرت ہے، وہ مجھ سے کہیں زیادہ سمجھدار ہے،وینس ولیمز . فوٹو فائل

میلبورن: بڑی بہن وینس ولیمز نے سرینا ولیمز کے منگیتر ایلکس اوہانیان کو سند قبولیت بخش دی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :سرینا ولیمز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ریڈٹ کے بانی سے منگنی کرلی

تجربہ کار ٹینس اسٹار وینس نے کہا کہ ایلکس اوہانیان بہت اچھا شخص ہے، 35 سالہ سرینا نے گذشتہ ماہ اپنے ریڈٹ اکاؤنٹ پر ایک نظم شائع کرکے ایلکس اوہانیان سے منگنی کرنے کا انکشاف کیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :منگنی کی خوشیاں بالائے طاق،سرینا ولیمزکی توجہ آسٹریلین اوپن پر مرکوز

36 سالہ وینس نے کہا کہ بہت سے معاملات میں آپ نہیں جانتے کہ چیزیں ک ختم ہوجائیں لیکن اس معاملے میں ایسا نہیں ہے، میں اسے اچھا خیال کرتی ہوں، مجھے اپنی چھوٹی بہن کے عقلمند ہونے پر مسرت ہے، وہ مجھ سے کہیں زیادہ سمجھدار ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔