عمران خان نے شہباز شریف کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر کرنیکی منظوری دے دی

این این آئی  منگل 17 جنوری 2017
محمودالرشید پارٹی اراکین کیساتھ جمعہ کواسپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس ریفرنس دائرکرینگے۔ فوٹو: فائل

محمودالرشید پارٹی اراکین کیساتھ جمعہ کواسپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس ریفرنس دائرکرینگے۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کیخلاف نااہلی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلی کیخلاف چارج شیٹ پر غورکیا گیا، تحریک انصاف کی پارلیمانی قیادت نے شہباز شریف کے خلاف الزامات پربریفنگ دی۔ ریفرنس میں شوگرملز کی منتقلی کے مقدمات سمیت دیگر معاملات کوبنیاد بنایا جائیگا۔

جمعرات کے روزشہباز شریف کیخلاف چارج شیٹ عائد کی جائیگی اور اگلے دن جمعہ کے روزپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید پارٹی اراکین اسمبلی کے ہمراہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس ریفرنس دائر کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے ریفرنس تیارکرلیا ہے اورارکان پنجاب اسمبلی نے اس پر دستخط بھی کردئیے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔