سوئٹزرلینڈ میں حسنی مبارک کے بیٹوں کے بینک کھاتے منجمد

اعلیٰ مبارک اور جمال مبارک نے 30کروڑ ڈالر مالیت کے بینک اکائونٹ 2005 میں کھولے


AFP December 31, 2012
اعلیٰ مبارک اور جمال مبارک نے 30کروڑ ڈالر مالیت کے بینک اکائونٹ 2005 میں کھولے فوٹو: فائل

سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کے بیٹوں کے 30کروڑ ڈالر مالیت کے بینک کھاتے منجمد کردیے ہیں۔

سوئس اخبار ''لی ماٹن ڈی مانچ''نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ یہ بینک اکائونٹ اعلیٰ مبارک اور جمال مبارک کے ہیں۔ اور اس وقت اپنے والد کے ساتھ مصر میں قید ہیں۔ یہ بینک اکائونٹ 2005 میں کھولے گئے تھے۔

09

واضح رہے کہ سوئس حکام نے سیاسی طور پر بدنام ہونے والے آمروں کے لیے اپنی پالیسی سخت کردی ہے۔ سوئس حکومت نے مصر میں مالیاتی بدعنوانی میں ملوث حسنی مبارک کے 14قریبی عہدیداروں کے خلاف بھی تحقیقات شروع کرکھی ہے۔