بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کٹک میں کھیلا جائے گا

میزبان کی نگاہیں سیریز میں برتری کو مستحکم کرنے پر مرکوز ہیں۔


Sports Desk January 19, 2017
انگلینڈ بھی فلیٹ وکٹ پر ایک یا 2 اسپنرز کھلانے کی پریشانی میں مبتلا ہے۔ فوٹو: فائل

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے جمعرات کو کٹک میں کھیلا جارہا ہے۔

مہمان ٹیم کم بیک کیلیے پُرعزم جبکہ میزبان کی نگاہیں سیریز میں برتری کو مستحکم کرنے پر مرکوز ہیں،اس بات پر غور کیا جارہا ہے کہ ایشون کی جگہ امیت مشرا کو میدان میں اتارا جائے یا نہیں۔

دوسری جانب انگلینڈ بھی فلیٹ وکٹ پر ایک یا 2 اسپنرز کھلانے کی پریشانی میں مبتلا ہے، اس کے سامنے دو بڑے سوال ہیں کہ عادل رشید کو ڈراپ کرکے طویل القامت لیام پلنکٹ کو کھلایا جائے یا پھر عادل کو ہی کھویا ہوا اعتماد واپس پانے کا موقع دیں۔