- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
- امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے؛ جنگ بندی کیلیے پُرعزم
- دورہ انگلینڈ کیلیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان برقرار
- توشہ خانہ تحقیقات؛ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
- پی آئی اے کی نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی
- سابق وزیراعظم کشمیر سردار تنویر پر سینٹورس مال پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ درج
- بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی، جلد نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان
- چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا
پریانکا کو اذان سے سکون ملتا ہے
ممبئی: سوشل میڈیا پراداکارہ پریانکا چوپڑا کی ایک وڈیو نے تہلکہ مچایا ہوا ہے جس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ انہیں اذان کے وقت کا انتظار رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ شام کے وقت اپنے گھر کے ٹیرس پر بیٹھتی ہیں تو انہیں بیک وقت ہر جانب سے اذانوں کی آواز آتی ہے اور وہ وقت انہیں سب سے زیادہ اچھا لگتا ہے۔
بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا بے باک اداکاری میں تو سب سے ہی آگے ہیں تاہم وہ اپنے خیالات و احساسات سمیت ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی مداحوں کو آگاہ رکھتی ہیں اور اذان کی آواز سے سکون ملنے سے متعلق ان کے تازہ بیان نے ان کی شخصیت کا ایک نیا پہلو آشکار کیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: امریکا میں نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا
اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ غروبِ آفتاب کے وقت ہونے والی اذان (یعنی اذانِ مغرب) انہیں سب سے زیادہ پسند ہے کیونکہ چاروں طرف سے آنے والی اذان کی آوازوں سے انہیں ایک ناقابلِ بیان سا سکون محسوس ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری سے خوب کامیابی سمیٹتی رہی ہیں جب کہ حال ہی میں اداکارہ نے امریکا میں دوسرا ’’پیپلزچوائس‘‘ ایوارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔