شکیل عباسی کے لیے سال کے بہترین پلیئر کا ایوارڈ

نور خان ٹرافی کے ساتھ ایک لاکھ کیش ملے گا، رابعہ قادر بہترین خاتون پلیئر قرار


Sports Reporter January 01, 2013
شکیل عباسی کو ایک لاکھ روپے نقد بھی دیے گئے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شکیل عباسی اور رابعہ قادر کو سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے جنرل کونسل کے 49 ویں اجلاس میں سینئر، جونیئر اور سال کی بہترین خاتون ہاکی کھلاڑی کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شکیل عباسی کو ہاکی پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ نور خان ٹرافی دی گئی جس کے ساتھ ان کو ایک لاکھ روپے نقد دیے گئے۔

پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑی محمد دلبر کو جونئیر پلیئر آف دی ایئر اور رابعہ قادر سال کی بہترین خاتون کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرکے بریگیڈیئر عاطف ٹرافی اور 50، 50 ہزار روپے نقد کی حقدار قرار پائیں۔

1

رابعہ قادر پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سپورٹس سائنسز اینڈ فزیکل ایجوکیشن کی طالبہ اور پاکستان واپڈا ہاکی ٹیم کی کپتان ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے اعزازحاصل کرنے پر انہیں مبارک باد دی ہے۔