ایڈم زمپا نے انتخاب درست ثابت کردیا پاکستانی اسپنرز تاثر چھوڑنے میں ناکام

ایڈم زمپا کیلیے جیمز فالکنر کو جگہ خالی کرنا پڑی۔


Sports Desk January 23, 2017
مہمان اسپنرز عماد وسیم، محمد حفیظ اور شعیب ملک نے مجموعی طور 136رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ حاصل کرپائے۔ فوٹو: نیٹ

ایڈم زمپا نے اپنا انتخاب درست ثابت کردیا، پاکستانی اسپنرز ناکام ہوئے۔

سڈنی میں منعقدہ سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں کینگروز نے 2 تبدیلیاں کرتے ہوئے بلی اسٹین لیک کو ڈراپ کرکے مچل اسٹارک کو شامل کیا جبکہ ایڈم زمپا کیلیے جیمز فالکنر کو جگہ خالی کرنا پڑی۔ لیگ اسپنر نے اپنا انتخاب درست ثابت کرتے ہوئے 55رنز کے بدلے میں شرجیل خان اور محمد حفیظ سمیت 3 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کی مہم کمزور کردی۔ دوسرے اسپنر ٹریوس ہیڈ نے 66 رنز دیکر2 شکار کیے، دونوں اسپنرز نے 121رنز دیکر 5 وکٹیں لیں۔

دوسری جانب مہمان اسپنرز عماد وسیم، محمد حفیظ اور شعیب ملک نے مجموعی طور 136رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ حاصل کرپائے جبکہ صحتیاب ہونے والے اظہر علی کی واپسی لیکن وہ قیادت میں ناکام ہونے کیساتھ انفرادی کارکردگی سے بھی ٹیم کیلیے کچھ نہیں کرسکے۔