ہیلری كلنٹن کا علاج کرنے والی ڈاکٹرز کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ان کے دائیں كان كے پیچھے دماغ اور كھوپڑی كے درمیان رگ میں خون جم گیا ہے۔
امریكی وزیر خارجہ ہیلری كلنٹن كو گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر نیویارک كے پریس بائیٹرین اسپتال منتقل كیا گیا تھا، اُن كی صحت كے متعلق ڈاكٹروں کا کہنا ہے ان كے دائیں كان كے پیچھے دماغ اوركھوپڑی كے درمیان خون جم گیا ہے، خون جمنے سے فالج کا خطرہ نہیں اور نہ ہی رگ كو نقصان پہنچا ہے۔
ڈاكٹرز نے اُمید كا اظہار كیا كہ ہیلری كلنٹن جلد صحت یاب ہو کراسپتال سے گھر منتقل ہوجائیں گی۔