مینی سر پر گیند لگنے سے اسپتال جا پہنچے

ٹریننگ سیشن کے دوران گیند ان کے سر پر لگی اور وہ نیچے گر گئے۔


Sports Desk January 24, 2017
مینی کی یادداشت کا ٹیسٹ بھی کلیئر آیا۔ فوٹو: نیٹ

آسٹریلوی بولر جوئے مینی سر پر گیند لگنے کی وجہ سے نیٹ سے سیدھا اسپتال جا پہنچے۔

جوئے مینی سڈنی سکسرز ٹریننگ سیشن میں شریک تھے اسی دوران گیند ان کے سر پر لگی اور وہ نیچے گر گئے، انہیں برسبین کے گابا اسٹیڈیم سے فوری طور پر قریبی اسپتال میں لے جایا گیا۔ اگرچہ ان کے سر پر کوئی زخم نہیں تھا مگر احتیاط کے طور پر ٹیسٹ ہوئے جو بعد میں کلیئر آئے، مینی کی یادداشت کا ٹیسٹ بھی کلیئر آیا۔