وزیر اعظم نے ملتان میں میٹرو بس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا

ویب ڈیسک  منگل 24 جنوری 2017
ملتان میٹرو منصوبہ 18 کلومیٹر طویل روٹ پر مشتمل ہے جب کہ اس منصوبے پر 28 ارب 50 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ فوٹو : اے پی پی

ملتان میٹرو منصوبہ 18 کلومیٹر طویل روٹ پر مشتمل ہے جب کہ اس منصوبے پر 28 ارب 50 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ فوٹو : اے پی پی

ملتان: وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد کے بعد ملتان میں بھی میٹرو بس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔ 

ملتان میں میٹرو بس منصوبے کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم نواز شریف تھے جب کہ ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ بھی تھے۔ 

اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیراعظم نے راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس سروس کا افتتاح کردیا

 ملتان میٹرو منصوبہ 18 کلومیٹر طویل روٹ پر مشتمل ہے اور اس روٹ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 14 فلائی اوورز تعمیر کیے گئے ہیں، روٹ کے دونوں جانب 14 ہزار پودے لگائے گئے۔ اس منصوبے پر 28 ارب 50 کروڑ روپے لاگت آئی ہے، اس سے روزانہ کم و بیش 95 ہزار افراد استفادہ حاصل کرسکیں گے اور اس کا کرایہ 20 روپے ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔