پاک آسٹریلیا میچ کے دوران شاندارآتش بازی

پاک آسٹریلیا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ میزبان ٹیم کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ ہوا


Sports Desk January 26, 2017
شاندار آتشبازی کے نظارہ سے زرق برق لباس پہنے شائقین خوب لطف اندوز ہوئے : فوٹو : فائل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے پانچویں ون ڈے میچ کے دوران میربان ٹیم کے قومی دن کے حوالے اسٹیڈیم میں شاندار آتش بازی کی گئی۔

آسٹریلیا کے قومی دن کے حوالے سے ایڈیلیڈ میں میچ کے دوران سٹیڈیم کے اطراف میں شاندار آتشبازی توجہ کا مرکز بن گئی، آسٹریلیا اور پاکستان کا پانچواں اور آخری ون ڈے میچ میزبان ٹیم کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ ہوا، آسٹریلیا ڈے کے حوالے سے میچ کے دوران سٹیڈیم کے اطراف میں فضا رنگ برنگی روشنیوں سے پرنور ہو گئی،

اس خبرکوبھی پڑھیں: پانچویں ون ڈے میں پاکستان کو شکست

شاندار آتشبازی کے نظارے سے زرق برق لباس پہنے شائقین خوب لطف اندوز ہوئے، سٹیڈیم میں نصب کیمروں کی آنکھ نے یہ منظر پوری دنیا میں دکھایا۔