فلم ’’دنگل‘‘ نے بھارتی سینما میں نئی تاریخ رقم کردی

ویب ڈیسک  جمعرات 26 جنوری 2017
فلم بھارت سمیت دنیا بھر میں 721 کروڑ 14 لاکھ کی کمائی کرچکی ہے۔ فوٹو: فائل

فلم بھارت سمیت دنیا بھر میں 721 کروڑ 14 لاکھ کی کمائی کرچکی ہے۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم’’دنگل‘‘ بھارتی سنیما کی کامیاب ترین فلم بن گئی ہے۔

بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم’’ دنگل‘‘ بھارت میں اپنی ریلیز کے 5 ویں ہفتے میں ہی میں 383 کروڑ 10 لاکھ کا بزنس کرکے آل ٹائم بلاک بسٹر بن گئی ہے، فلم ڈومیسٹک سطح پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے جس نے ان ہی کی فلم ’’پی کے‘‘ کا 340 کروڑ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

فلم ’’دنگل‘‘ دنیا بھر میں بھی 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے جس کے بعد مجموعی طور پر بھارت سمیت دنیا بھر میں 721 کروڑ 14 لاکھ کی کمائی کرکے بالی ووڈ کی دوسری بڑی فلم بن گئی ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان کی ہی فلم ’’پی کے‘‘ 792 کروڑ  کے ساتھ سب سے زیادہ کمائی والی فلموں میں سر فہرست ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔