شکست خوردہ کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی

پلیئرز کو سخت سیکیورٹی اقدامات میں ایئرپورٹ سے باہر لے جایا گیا


Sports Desk January 28, 2017
پلیئرز کو سخت سیکیورٹی اقدامات میں ایئرپورٹ سے باہر لے جایا گیا: فوٹو: فائل

کینگروز کے ہاتھوں شکست خوردہ ٹیم کی ٹولیوں میں آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

کینگروز کے ہاتھوں شکست خوردہ ٹیم کی ٹولیوں میں آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، کپتان اظہرعلی اور دیگر کھلاڑی آج لاہور پہنچے جہاں سے انہیں سخت سکیورٹی میں گھروں کو منتقل کر دیا گیا۔

کپتان اظہرعلی کے علاوہ عمر اکمل، راحت علی، وہاب ریاض، محمد عامر، محمد حفیظ، حسن علی اور بابر اعظم علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچے، اس موقع پر شائقین نے اظہر علی اور دیگر کھلاڑیوں کے خلاف نعرے بازی کی اور اظہر علی سے ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا بھی مطالبہ کیا۔ پلیئرز کو سخت سیکیورٹی اقدامات میں ایئرپورٹ سے باہر لے جایا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 3-0 کی خفت سے دوچار ہوئی جبکہ اس کے بعد 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں 4-1 سے شکست کا سامنا رہا۔