پشاور میں چارسدہ روڈ پر دھماکے سے 3 ایف سی اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی

دھماکے میں پانچ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا اور اسے سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا، ایس ایس پی آپریشن


ویب ڈیسک January 31, 2017
بارودی مواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا، ایس ایس پی آپریشن۔ فوٹو : پی پی آئی

HYDERABAD: ناگمان کے قریب چارسدہ روڈ پر دھماکے سے فرنٹیئر کور کے 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں چارسدہ روڈ پر سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے سے فرنٹیئر کور کے 3 اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکا اس قدر شدید تھاکہ اس سے دو گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایس ایس پی آپریشن سجاد خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں پانچ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا اور اسے سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا ۔

مقبول خبریں