طاہر القادری کیخلاف قرارداد لانامک مکا کا آغاز ہےایس ایم ضمیر

عوام کیخلاف زرداری نواز شریف گٹھ جوڑ ڈرائنگ روم سے نکل کر سامنے آگیا.


Staff Reporter January 04, 2013
عوام کیخلاف زرداری نواز شریف گٹھ جوڑ ڈرائنگ روم سے نکل کر سامنے آگیا. فوٹو: فائل

پاکستان عوامی تحریک سندھ کے صدر ڈاکٹر ایس ایم ضمیر نے کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کیخلاف پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کا پنجاب اسمبلی میں مشترکہ طور پرقرارداد لانے کا فیصلہ مک مکا کا آغاز ہے۔

انھوں نے کہا کہ عوام کیخلاف زرداری اور نواز شریف کا خفیہ گٹھ جوڑ ڈرائنگ روم سے نکل کر سامنے آگیا ہے، نورا کشتی کے دونوں پہلوان کرپٹ نظام کی حفاظت کیلیے یکجا ہوچکے ہیں، انھوں نے کہا کہ اب ملک میں صرف دو ہی قوتیں ہونگی ایک شیخ الاسلا م ڈاکٹر طاہرالقادری اور الطاف حسین کی قیادت میں کرپٹ نظام کے خاتمے کی عوامی قوت اور دوسری جانب زرداری نواز گٹھ جوڑ و مک مکا کرنے والے اسٹیس کے حامی جو عوامی پارلیمنٹ سے لرزا براندام ہیں۔

02

ڈاکٹر ضمیر نے کہاکہ14جنوری کا لانگ مارچ جو سفر انقلاب ہے عوامی حقوق کی بحالی تک جاری رہے گا، کھوٹے سکے قائد اعظم کی ریاست کو بچانے کی جدوجہد میں روڑے نہیں اٹکا سکتے، اب فیصلہ صرف اور صرف عوامی پارلیمنٹ ہی کریگی، انھوں نے کہا رانا ثنااللہ اپنی زبان کو لگام دیںورنہ عوامی پارلیمنٹ کے ارکان ان کا فیصل آباد میں ناطقہ بند کردیں گے۔