صوبائی وزیر اطلاعات کے عزیز کی ٹارگٹ کلنگ پر صدر کے یو جے کا اظہار افسوس

جی ایم جمالی آئی نے جی سندھ پولیس سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کرکے بے نقاب کیا جائے۔


Staff Reporter January 04, 2013
جی ایم جمالی آئی نے جی سندھ پولیس سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کرکے بے نقاب کیا جائے۔ فوٹو: فائل

صدرکراچی یونین آف جرنلسٹس جی ایم جمالی نے پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اور سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے عزیزجاوید میمن کی ٹارگٹ کلنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں انھوں نے شرجیل انعام میمن اور مرحوم کے تمام اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کرکے بے نقاب کیا جائے۔