انجرڈ امرالقیس بھارت کیخلاف ٹیسٹ سے باہر 

امرالقیس کو اسی نوعیت کی انجری گذشتہ ماہ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کیخلاف بھی پیش آچکی ہے۔


Sports Desk February 06, 2017
امرالقیس کو اسی نوعیت کی انجری گذشتہ ماہ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کیخلاف بھی پیش آچکی ہے ۔فوٹو فائل

بنگلہ دیشی اوپنر امرالقیس تھائی انجری سے دوچار ہوجانے کے بعد بھارت کیخلاف جمعرات سے شیڈول واحد ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

امرالقیس بھارت ' اے ' کیخلاف 2 روزہ پریکٹس میچ میں فیلڈنگ کے دوران یہ انجری لاحق ہوئی، بی سی بی میڈیا منیجر ربید امام کے مطابق یہ اسی نوعیت کی انجری ہے جو اس سے قبل انھیں گذشتہ ماہ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کیخلاف بھی پیش آچکی ہے، امرالقیس کی عدم دستیابی پر اس بار بھی سومیہ سرکار ہی تمیم اقبال کے ساتھ اننگز کی شروعات کریں گے، بنگلہ ٹیم نے ان کا متبادل طلب نہیں کیا ہے البتہ ان کی جگہ مصدق حسین کو مڈل میں موقع مل سکتا ہے۔