دورئہ بھارت آسٹریلیا کو میتھیو ویڈ کے فٹ ہوجانے کا یقین

اگر ہمیں ان کے حوالے سے تھوڑا سا بھی خدشہ ہوتا تو ان کو یو اے ای نہ بھیجتے، لی مین


Sports Desk February 07, 2017
اگر ہمیں ان کے حوالے سے تھوڑا سا بھی خدشہ ہوتا تو ان کو یو اے ای نہ بھیجتے، لی مین۔ فوٹو : فائل

آسٹریلیا وکٹ کیپر میتھیو ویڈ کے انجرڈ ہونے کے باوجود دورہ بھارت کیلیے متبادل کو طلب کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، کوچ ڈیرن لی مین کو یقین ہے کہ وہ جلد ہی مکمل فٹ ہوجائیں گے۔

آسٹریلوی وکٹ کیپر ویڈ کمر میں تکلیف کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز بھی نہیں کھیل پائے تھے۔ کوچ لی مین کہتے ہیں کہ ویڈ پہلے ہی سیریز سے قبل ٹریننگ کیمپ میں شرکت کیلیے متحدہ عرب امارات روانہ ہوچکے ہیں، وہ کافی بہتر ہیں، اگر ہمیں ان کے حوالے سے تھوڑا سا بھی خدشہ ہوتا تو ان کو یو اے ای نہ بھیجتے۔