سانگھڑ ٹرک نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا

طالب علم حافظ تصدق میمن موقع پر ہی جاں بحق، حادثے کا ذمے دار ڈرائیور فرار


Nama Nigar January 05, 2013
پولیس کاہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی گھنٹے تک جائے وقوع پر نہیں پہنچی جبکہ ٹرک ڈرائیور اسماعیل پٹھان فرار ہوگیا۔ فوٹو: فائل

سانگھڑ شہر میں ٹرک سے کچل کر موٹر سائیکل سوار طالب علم جاں بحق ہو گیا، ٹرک ڈرائیور فرار۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عمر کوٹ کے آفس کلرک غلام نبی میمن کا جواں سال بیٹا حافظ تصدق حسین میمن موٹر سائیکل پر جارہا تھا جسے سول اسپتال کے قریب ٹرک نے کچل دیا ۔

جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کاہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی گھنٹے تک جائے وقوع پر نہیں پہنچی جبکہ ٹرک ڈرائیور اسماعیل پٹھان فرار ہوگیا، سانگھڑ پولیس نے ٹرک تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی۔

مقبول خبریں