شرجیل اور خالد لطیف کے کنٹریکٹ معطل کرنے کا فیصلہ

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 11 فروری 2017
 پی ایس ایل پاکستان کا اثاثہ ہے ہمیں اس کا تحفظ کرنا چاہیے،نجم سیٹھی . فوٹو:فائل

پی ایس ایل پاکستان کا اثاثہ ہے ہمیں اس کا تحفظ کرنا چاہیے،نجم سیٹھی . فوٹو:فائل

دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے فکسنگ الزامات پر پی ایس ایل سے باہر کیے جانے والے پلیئرز شرجیل خان اور خالد لطیف کو پاکستان کرکٹ بورڈکے کنٹریکٹ سے خارج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈکے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈکے لیگل برانچ نے شرجیل خان اور خالدلطیف کے سنٹرل کنٹریکٹ کی تمام ترتفصیلات حاصل کر لی ہیں اور پیر تک دونوں کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے دیا جانے والا کنٹریکٹ منسوخ کردیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :شرجیل خان اور خالد لطیف ایونٹ سے باہر

سنٹرل کنٹریکٹ منسوخ ہونے کے بعد دونوں کھلاڑی قومی اسکواڈ سے باہر ہو جائیں گے جب کہ اس کے علاوہ پلیئرز کے ڈیپارٹمنٹس کو بھی آگاہ کیا جائیگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :شرجیل اور خالد لطیف کے علاوہ کسی کھلاڑی کو معطل نہیں کیا

چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام دیا تھا کہ پی ایس ایل میں کھیل کو خراب کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا جب کہ اس معاملے میں بڑے اور چھوٹے کو چھوٹ نہیں ملے گی۔ پی ایس ایل پاکستان کا اثاثہ ہے ہمیں اس کا تحفظ کرنا چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔