شدت کی ٹھنڈ ہو اور الاؤ کے گرد دوستوں کی محفل

نوجوانوں کی بڑی تعداد توسردی کی شدت سے بے خبرتقریبات کاانعقاد کرنے میں لگی ہے۔


Qaiser Iftikhar January 06, 2013
ماڈل: علشبہ ، انا، محسن، فہد ۔ فوٹو فائل

شدید سردی نے ملک بھر کواپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

سردی کی شدت سے بچنے کے لئے جہاں لوگ گرم ملبوسات کا استعمال کررہے ہیں، وہیں موسم کے لذیز پکوانوں کے ساتھ موسم کی خوبصورتیوں کا لطف بھی اُٹھارہے ہیں۔ نوجوانوں کی بڑی تعداد توسردی کی شدت سے بے خبرتقریبات کاانعقاد کرنے میں لگی ہے۔ جہاں چاردوست اکھٹے ہو جائیں وہیں دعوت شروع ہوجاتی ہے۔ ویسے بھی سردیوں میں آگ کے گرد بیٹھنا، گرم چائے اور کافی پینا لوگوںکی اولین ترجیح ہوتا ہے، لوگ مل بیٹھ کر خشک میوہ جات سے سردی کا مزہ دوبالا کرتے ہیں۔

'' ایکسپریس میگزین '' کے لئے کئے گئے خصوصی فوٹوشوٹ میں ماڈل علشیبا بٹ، اناعلی، محسن اور فہد ایسی ہی ایک تقریب کی عکاسی کررہے ہیں۔ جدید فیشن کے گرم ملبوسات جیکٹ، سویٹر، شال، سکارف اور ٹوپی میں ملبوس ماڈلز لذیزپکوانوں سے ایک دوسرے کی تواضح کرتے دکھائے گئے ہیں۔ سردی کی شدت سے بچنے کیلئے آگ کا الائو بھی روشن ہے۔ موسم سرما میں لوگ اپنی فیملیز کے ہمراہ فارم ہائوسزمیں جا کر کم و بیش اسی طرح کی محفلوں کااہتمام کرتے ہیں۔