اورنگی ٹاؤن پولیواورحفاظتی ٹیکہ جات مہم کل سے شروع ہوگی

آگاہی مہم چلائی جا ئے گی،ڈسپنسری میں بھی ٹیکے لگائے جائیں گے،ٹی ایچ او اورنگی


Staff Reporter July 29, 2012
آگاہی مہم چلائی جا ئے گی،ڈسپنسری میں بھی ٹیکے لگائے جائیں گے،ٹی ایچ او اورنگی۔ فائل فوٹو

لاہور: اورنگی ٹاؤن میں کل (30 جولائی )سے2روزہ خصوصی پولیومہم اور بچوں کو مختلف امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات مہم بھی شروع کی جائے گی ، عالمی ادارہ صحت یونیسف کے اشتراک سے ٹائون ہیلتھ آفس اورنگی نے اورنگی ٹائون کے پسماندہ اور اندرونی علاقوں میں30 جولائی سے خصوصی پولیو مہم اور ویکسی نیشن حفاظتی ٹیکے پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس ضمن میں آگاہی مہم بھی چلائی جا ئے گی ، ٹی ایچ او اورنگی نے بتایا کہ پولیو اورویکسی نیشن مہم کا آغاز اورنگی سیکٹر ساڑھے گیارہ منصور نگرمیں واقع 50بستروں کے سرکاری اسپتال سے ہوگا جبکہ اسی دوران سیکٹر14سی میں واقع ڈسپینسری اور توحیدکالونی اورنگی میں واقع ڈسپنسری میں بھی اس سہولت کے لیے رضا کار دستیاب ہوںگے۔