2012 نوابشاہ میں کاروکاری کے الزام میں 114افراد کا قتل

دہشتگریدی میں9افراد مارے گئے،21افراد تاوان کیلیے اغوا ہوئے


Nama Nigar January 06, 2013
پولیس ریکارڈ کے مطابق ضلع میں114میں سب سے زیادہ افراد کاروکاری الزامات کے تحت قتل ہوئے۔ فوٹو: فائل

2012کے دوران نوابشاہ میں کاروکاری کے الزامات میں114افراد قتل کیے گئے۔

ضلع بھر میں ایک سو خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، 21افراد کو تاوان کیلیے اغوا کیا گیا، 4بم دھماکے کرکے ریلوے ٹریک کو مختلف مقامات پر نقصان پہنچایا گیا، تفصیلات کے مطابق سال 2012میں صدر مملکت آصف علی زرداری کے آبائی ضلع شہید بے نظیرآباد (نوابشاہ)کے26پولیس تھانوں میں 1831 مقدمات درج کیے گئے جن میں اغوا برائے تاوان، قتل، ڈکیتی، چوری، رہزنی،دہشتگردی سمیت دیگر سنگین جرائم شامل ہیں۔

 



پولیس ریکارڈ کے مطابق ضلع میں114میں سب سے زیادہ افراد کاروکاری الزامات کے تحت قتل ہوئے، جبکہ قاضی احمد کے قریب دہشتگردی کی واردات میں مسافر بس کے 9 افراد کو قتل کیا گیا ، 21افراد کو ضلع کے مختلف مقامات سے تاوان حاصل کرنے کے بعد اغوا کیا گیا جن میں پاک فوج کے دو افسران بھی شامل ہیں، جنہیں شاہ پور جہانیاں کے قریب قومی شاہراہ سے اغوا کیا گیا۔

ایک سو خواتین کے ساتھ زیادتی کیے جانے کے واقعات کے مقدمات درج کیے گئے ہیں، موٹر سائیکل چوری اور چھینے جانے کے 88مقدمات درج کیے گئے ہیں، جبکہ قومی شاہراہ پر مختلف مقامات پر مسافر بسوں سے کروڑوں روپے لوٹ جانے کے واقعات بھی درج کیے گئے۔

مقبول خبریں