دیسی اور ودیسی تو بس مرغے ہوتے ہیں کوچ نہیںدھونی کی بذلہ سنجی

کوچ کو شکستوں کی وجہ قرار نہیں دیا جا سکتا، مکمل ذمہ داری کھلاڑیوں پر ہی عائد ہوتی ہے۔


Sports Desk/Sports Desk January 06, 2013
کوچ ملکی یا غیرملکی نہیں ہوتے،دھونی۔ فوٹو : فائل

بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ملکی یا غیرملکی کوچ کے بارے میں سوال کو مذاق میں ٹال دیا۔

تیسرے ون ڈے سے قبل پریس کانفرنس میں اس سوال پر کہ بھارت کو غیرملکی یا ملکی کس کوچ کی ضرورت ہے دھونی نے کہا کہ میں نہیں جانتا، ویسے دیسی اور ودیسی تو بس مرغے ہی ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کوچ کو شکستوں کی وجہ قرار نہیں دیا جا سکتا، مکمل ذمہ داری کھلاڑیوں پر ہی عائد ہوتی ہے۔