- بھارت میں 14 فروری ’گائے کو گلے لگانے‘ کے دن کے طور پر منایا جائے گا
- عام انتخابات؛ مسائل کا حل عوامی فیصلے ہی سے ممکن ہے، چیف جسٹس
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے میں اموات 16 ہزار سے تجاوز کرگئیں
- وزیرخزانہ آئی ایم ایف مذاکرات میں پیشرفت، اصلاحات پر اتفاق ہوگیا
- پی ایس ایل8 کیلئے نئی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
- ترکیہ میں 68 گھنٹے بعد ملبے تلے دبے بچے کو زندہ نکال لیا گیا، ویڈیو وائرل
- پختونخوا ضمنی الیکشن؛ پی ٹی آئی نے مستعفی ارکان دوبارہ میدان میں اتار دیے
- الیکشنز میں پارٹی کو مہنگائی بہا لے جائیگی، لیگی ارکان نے وزیراعظم کو بتادیا
- پاکستان میں بڑے زلزلے کے امکانات ہیں، ٹیکنالوجی پیشگوئی کے قابل نہیں، محکمہ موسمیات
- میسی کے بھائی نے اسپینش فٹبال کلب بارسلونا سے معافی مانگ لی، مگر کیوں؟
- کراچی پولیس کارکردگی دکھانے کیلیے ملزمان کی بار بار گرفتاری ظاہر کرنے لگی
- سوتیلی بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
- کراچی میں پراسرار جاں بحق 18 افراد کی قبر کشائی کا فیصلہ
- شمالی کوریا نے نیا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل پیش کر دیا
- ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کے ساتھ کاروباری دِن کا آغاز
- شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد
- پہلے اوور میں وکٹ لینے کا طریقہ! شاہین سے جانیے، قلندرز نے فوٹو شیئر کردی
- ڈیجیٹل معیشت کی بہتری، پاکستانی اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی
- یورپی ممالک کیلیے پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن
- ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو مزید اضافہ
مہمند ایجنسی کے پولیٹیکل ہیڈ کوارٹرپرخودکش حملہ ، 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق

غلنئی ہیڈ کوارٹرمیں پولیٹیکل انتظامیہ آفس اوردیگرسرکاری دفاترہیں، فوٹو: فائل
مہمند ایجنسی: پولیٹیکل ہیڈ کوارٹر کے مرکزی دروازے پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاصہ دار فورس کے 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ واقعے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے 5 سہولت کاروں کو ہلاک کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق مہمند ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرغلنئی میں پولیٹیکل انتظامیہ کے مرکزی دفتر پر دھماکے کے نتیجے میں خاصہ دار فورس کے 3 اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید جب کہ 4 زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیٹیکل ہیڈ کوارٹر کا مرکزی دروازہ عام افراد کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موٹرسائیکل پرآنے والے دوافراد نے پولیٹیکل ہیڈ کوارٹرمیں داخل کی کوشش کی تووہاں تعینات لیویزاہلکاروں نے انہیں روکنے کا حکم دیا جس پرایک نے خود کو وہیں بارودی مواد سے اڑا دیا جب کہ دوسرے نے فائرنگ شروع کردی، جوابی کارروائی میں دوسرا دہشت گرد بھی ہلاک کردیا گیا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے 5سہولت کارہلاک ہوگئے، اس کے علاوہ چارسدہ کی تحصیل شب قدر سے متصل مہمند ایجنسی کے گاؤں موصل کوڑ میں سرچ آپریشن کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو بارودی مواد سے اڑا لیا۔
وزیراعظم نواز شریف نے مہمند ایجنسی میں پولیٹیکل ایجنٹ دفتر پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں سمیت انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی جانوں کانذرانہ دے کر شہریوں کا تحفظ کیا، مادر وطن کے تحفظ کے لئے مسلح افواج کی قربانیاں لازوال ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔