2024 یورو فٹبال ترکی میزبانی کا امیدوار بنے گا

7 برس بعد شیڈول علاقائی ٹورنامنٹ کی میزبانی پانے میں دلچسپی رکھتے ہیں،ترک فٹبال حکام


Sports Desk February 15, 2017
7 برس بعد شیڈول علاقائی ٹورنامنٹ کی میزبانی پانے میں دلچسپی رکھتے ہیں،ترک فٹبال حکام ۔ فوٹو؛ فائل

ترکی نے یورو فٹبال ٹورنامنٹ 2024 کیلیے میزبانی بڈ دیے جانے کی تصدیق کردی۔

ترک فٹبال حکام نے بدھ کو کہا ہے کہ ہم 7 برس بعد شیڈول علاقائی ٹورنامنٹ کی میزبانی پانے میں دلچسپی رکھتے ہیں،اس ایڈیشن کیلیے ترکی کے بڈ میں شامل ہونے کا اعلان ترکش فٹبال فیڈریشن ( ٹی ایف ایف ) کے ہیڈ کوارٹرز میں وزیر کھیل عاکف کیگاتے کلیس اور فیڈریشن چیف یلدرم ڈیمورینن نے مشترکہ طور پر کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :فرانس نے جرمنی کو ہرادیا

ترک فٹبال چیف یلدرم نے کہا کہ یوئیفا کو اس حوالے سے باضابطہ بڈ 2 مارچ کو پیش کی جائے گی، ترکی کے علاوہ جرمنی بھی بڈ دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔