دنگل کی ننھی اداکارہ کی والدہ کی پاکستان سے محبت جرم بن گئی

اداکارہ کی والدہ نے ’’دل دل پاکستان‘‘ کے نوٹ کے ساتھ ’’پرسکون رہتے ہوئے بھارت کو ہرا دو‘‘ کی پوسٹ کی تھی


ویب ڈیسک February 15, 2017
اداکارہ کی والدہ نے ’’دل دل پاکستان‘‘ کے نوٹ کے ساتھ ’’پرسکون رہتے ہوئے بھارت کو ہرا دو‘‘ کی پوسٹ کی تھی، فوٹو:فائل

بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم ''دنگل'' کی ننھی اداکارہ زائرہ وسیم کی والدہ زرقہ وسیم کی فیس بک پر پاکستان سے والہانہ محبت کی پوسٹ نے انتہا پسند ہندوؤں کو آگ بگولہ کردیا۔

بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ''دنگل'' کی ننھی اداکارہ زائرہ وسیم کا تعلق مقبوضہ وادی سے ہے جس کے باعث سوشل میڈیا پر انتہا پسندوں کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جب کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر بھی بھارتی وزیر کھیل کی جانب سے ننھی اداکارہ پرطنز کیا گیا تھا لیکن اب اداکارہ کی والدہ کی پاکستان سے محبت کو جرم بنا دیا گیا ہے۔



https://twitter.com/DesiLogical/status/829927821459873792

بھارتی میڈیا کے مطابق زائرہ وسیم کی والدہ زرقہ وسیم نے 3 سال قبل فیس بک پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی حمایت میں ''دل دل پاکستان'' کے نوٹ کے ساتھ ''پرسکون رہتے ہوئے بھارت کو ہرا دو'' کی پوسٹ کی تھی جب کہ دوسری پوسٹ میں سبز ہلالی پرچم کی نسبت سے خود کو سبزخون قرار دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ننھی اداکارہ زائرہ وسیم کا بھارتی وزیر کھیل کو حجاب سے متعلق کرارا جواب



https://twitter.com/RiyaIsLife/status/829971647222390784

دوسری جانب ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ننھی اداکارہ کو والدہ کی فیس بک پوسٹ کی بنیاد بنا کرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور انہیں بھارت سے نکالنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جب کہ بعض افراد نے عامر خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے لیکن اب تک زائرہ وسیم یا ان کے خاندان نے کوئی وضاحتی بیان نہیں دیا جس نے انتہا پسندوں کو مزید بوکھلاہٹ کا شکار کردیا ہے۔

https://twitter.com/theatulrathore/status/831828550017703936

واضح رہے کہ اداکارہ زائرہ وسیم ''دنگل'' کے بعد ایک اور فلم میں عامر خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔