سوشل میڈیانے عام آدمی کو طاقت وربنادیا ہے حلیم عادل شیخ

شاہ زیب قتل کیس کی مثال سامنے ہے،میڈیا نے عام آدمی کی آوازایوان تک پہنچائی.


Staff Reporter January 06, 2013
شاہ زیب قتل کیس کی مثال سامنے ہے،میڈیا نے عام آدمی کی آوازایوان تک پہنچائی۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق) سندھ کے جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا نے عام آدمی کو طاقت ور بنا دیا ہے۔

جو ریاستی اداروں کے ساتھ بھی تعاون کر رہی ہے اور بہت سے معاملات میں ان کو مدد بھی فراہم کر رہی ہے، جس میں شاہ زیب قتل کیس کی مثال دی جاسکتی ہے جس نے سوشل میڈیا پرتہلکہ مچادیا اور ایک عام آدمی کی آواز کو ایوانوں تک پہنچایا ہے، انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سوشل میڈیا کے ذریعے پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے اورسوشل میڈیا کی ترقی سے پرنٹ میڈیا کو بھی ترقی ملے گی۔

05

 

مسلم لیگ کے صوبائی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ (ق) لیگ پاکستان کی واحد ایسی سیاسی جماعت ہو گی جو باقاعدگی سے ہفتے بھر کی ٹاپ نیوز بذریعہ انٹرنیٹ ای میل پر بریفنگ دیا کرے گی جبکہ اسے الیکٹرنک اور پرنٹ میڈیاسے تعلق رکھنے والے صحافیوںنے بھی خوش آئند قرار دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید کی زیر نگرانی ویکلی ای نیوز لیٹر کے اجرا پر مسلم لیگ کے قائدین کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اس کے لیے ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈی نیٹر صباح الدین قاضی بھی مبارک باد کے مستحق ہیںانھوں نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ صحافت سے تعلق رکھنے والے تمام لوگوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر سے بہتر بنائیں جس کے لیے مسلم لیگ قائداعظم کی یہ کاوش اسی سلسے کی ایک کڑی ہے۔