انگلینڈ نے پی ایس ایل میں شریک اپنے 4 کرکٹرز کو وطن واپس بلا لیا

انگلش ٹیم 25 فروری کو وارم اپ میچ سے کیریبئن ٹور کا آغاز کرے گی۔


Sports Desk February 18, 2017
انگلش ٹیم 25 فروری کو وارم اپ میچ سے کیریبئن ٹور کا آغاز کرے گی ۔ فوٹو فائل

انگلینڈ نے پاکستان سپر لیگ میں شریک اپنے 4 کرکٹرز کو وطن واپس بلالیا ہے۔

لاہور قلندرز کے جیسن روئے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسٹیون فن، سیم بلنگز اور پشاور زلمی کے ایون مورگن اب ایونٹ کے بقیہ میچز میں اپنی فرنچائزز کو دستیاب نہیں ہوں گے کیوں کہ یہ تمام کھلاڑی ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں انگلینڈ ٹیم کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :غیرملکی کھلاڑیوں کا پی ایس ایل فائنل لاہور میں کھیلنے سے انکار

واضح رہے کہ انگلش ٹیم 25 فروری کو وارم اپ میچ سے کیریبئن ٹور کا آغاز کرے گی۔