پاک فوج نے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 فروری 2017

خیبرپختونخوا اورفاٹاکےعوام 1125 پر اطلاع دیں، آئی ایس پی آر: فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا اورفاٹاکےعوام 1125 پر اطلاع دیں، آئی ایس پی آر: فوٹو: فائل

راولپنڈی: پاک فوج کی جانب سے مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے مشکوک سرگرمیوں کی کسی بھی اطلاع  کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع 1135 پر دیں جب کہ خیبرپختونخوا اورفاٹا کےعوام 1125 پر اطلاع کریں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: ملک بھر میں کومبنگ آپریشن میں 100 سے زائد دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

واضح رہے کہ سانحہ سہون کے بعد سے پنجاب سمیت ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کے دوران اب تک 100 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے جب کہ ملک بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔