سوئمرفلپس ہیٹ سے باہر ہونے سے محفوظڈس کوالیفائیڈ پارک اپیل پر بچ نکلے

سوئمرفلپس ہیٹ سے باہر ہونے سے محفوظ،ڈس کوالیفائیڈ پارک اپیل پر بچ نکلے


AFP July 29, 2012
سوئمرفلپس ہیٹ سے باہر ہونے سے محفوظ،ڈس کوالیفائیڈ پارک اپیل پر بچ نکلے. فوٹو رائٹرز

دفاعی چیمپئن امریکا کے اسٹار سوئمر مائیکل فلپس 400 میٹر میڈلے کی ہیٹ سے باہر ہونے سے بال بال بچ گئے، سست رفتاری کی باعث وہ بمشکل فائنل رائونڈ میں جگہ بنا پائے ۔ دوسری جانب جنوبی کوریا کے ماہر تیراک پارک تائی ہوان کی اولمپک 400 میٹر فری اسٹائل ٹائٹل کے دفاع کی کوششیں آغاز میں ہی اختتام کو پہنچتے پہنچتے رہ گئیں،

وہ ہیٹ میں ٹاپ پر رہنے کے باوجود غلط آغاز کی وجہ سے ڈس کوالیفائیڈ ہوگئے تاہم انھوں نے اس کے خلاف فوراً ورلڈ گورننگ باڈی فینا میں اپیل کی جس پر جیوری نے ٹیکنیکل کمیشن کی سفارش پر منظور کرلی، پارک کو فائنل میں جگہ تو مل گئی مگر اس کیلیے 8 ویں نمبر پر رہنے والے کینیڈا کے ریان کوچرانے کو فائنل سے باہر ہونا پڑا جس پر کینیڈا کی جانب سے شدید احتجاج سامنے آیا۔