سانحہ سیہون؛ سندھ حکومت کا شہدا کے ورثا کیلیے 15 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 فروری 2017
شدید زخمیوں کو 10 لاکھ جب کہ دیگر زخمیوں کو ایک سے 5 لاھ روپے فی کس دیئے جائیں گے، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ، فوٹو؛ ایکسپریس

شدید زخمیوں کو 10 لاکھ جب کہ دیگر زخمیوں کو ایک سے 5 لاھ روپے فی کس دیئے جائیں گے، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ، فوٹو؛ ایکسپریس

کراچی: حکومت سندھ نے سانحہ سیہون میں شہدا کے لواحقین کے لیے 15 لاکھ جب کہ شدید زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق حکومت نے سیہون دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے، دھماکے کے شہدا کے لواحقین کوفی کس 15 لاکھ روپے دیے جائیں گے جب کہ شدید زخمیوں کو10 لاکھ روپےدیے جائیں گے اور دھماکے کے دیگر زخمیوں کو 1 لاکھ سے 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق لواحقین اورزخمیوں میں امدادی رقم بلا تفریق تقسیم کی جائے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سانحہ سیہون شریف کا مقدمہ درج، 5 نامعلوم افراد نامزد

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر سانحہ سیہون کے بعد ضلعی پولیس افسرجامشوروکےخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایس پی جامشورو طارق ولایت کوعہدےسےہٹا دیا گیا جب کہ ان کی جگہ تنویرعالم اوڈھو کو ایس ایس پی جامشورو تعینات کردیا گیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے درگاہ لعل شہبازقلندرمیں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں 88 افراد شہید ہوگئے تھے جب کہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔