سنجے دت بیوی بچوں کو اسکوٹر پر آگرہ دکھانے نکل پڑے

آئی این پی  پير 20 فروری 2017
اہلیہ مانیتا دت شوہر سے دوری براداشت نہ کر سکیں اور اپنے دونوں بچوں کے ساتھ آگرہ اپنے شوہر سے ملنے پہنچ گئیں۔ فوٹو: نیٹ

اہلیہ مانیتا دت شوہر سے دوری براداشت نہ کر سکیں اور اپنے دونوں بچوں کے ساتھ آگرہ اپنے شوہر سے ملنے پہنچ گئیں۔ فوٹو: نیٹ

آگرہ: بالی ووڈ سپر اسٹار سنجے دت نے فلمی دنیا میں واپسی کے بعد مصروف ہو گئے۔

سنجے دت ان دنوں فلم ’’بھومی‘‘ کی عکس بندی کے لیے آگرہ میں مصروف ہیں لیکن ان کی اہلیہ مانیتا دت شوہر سے دوری برداشت نہ کر سکیں اور اپنے دونوں بچوں کے ساتھ آگرہ اپنے شوہر سے ملنے پہنچ گئیں۔

آگرہ پہنچنے کے بعد سنجے دت نے اپنی فیملی کے ہمراہ گھومنے کا فیصلہ کیا اور کسی لگژری گاڑی کے بجائے ایک اسکوٹر پر انھیں آگرہ کی سیر کرانے لے گئے۔ اس موقع پر ان کی بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سنجے دت نے گزشتہ بدھ سے فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا تھا، یہ فلم ایک باپ اور بیٹی کے رشتے کے ارد گرد گھومتی ہے، اس میں ادتی راو حیدری سنجے کی بیٹی کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔