افغانستان کے شہر جلال آباد میں گھر پر دستی بم حملہ 11 افراد ہلاک

دستی بم حملے میں ہلاک ہونے والے تمام 11 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، سیکیورٹی حکام


ویب ڈیسک February 20, 2017
دستی بم حملے میں ہلاک ہونے والے تمام 11 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، سیکیورٹی حکام : فوٹو : فائل

جلال آباد میں نامعلوم افراد نے گھر پر دستی بم حملہ کرکے 11 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان شہر جلال آباد میں گھر پر دستی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ افغان سیکیورٹی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گھر پردستی بم سے حملہ نامعلوم افراد کی جانب سے کیا گیا جب کہ حملے سے گھر کی چھت منہدم ہوگئی اوراس کے ملبے تلے دب کر 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ر جلال آباد میں خودکش حملے میں 11 افراد ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے یا تخریب کاری کی کارروائی ہے تاہم حملے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان ریلویز کا ٹریک جلال آباد کے بعد کابل تک بڑھانے کا فیصلہ